جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم عیدالا ضحی کی تعطیلات ختم ہونے پر سرکاری دفاتر کھل گئے۔ تعطیلات کے سبب شہر سمیت ضلع بھر کے وفاقی، صوبائی، خود مختار، ادارے مسلسل پانچ یوم بندر ہے۔ ادھر نئے مالی سال کے آغاز اور گزشتہ مالی سال کے اختتام پر گزشتہ روز ضلع بھر میں تمام بینک اور دیگر مالیاتی ادارے بند رہے، جبکہ آج سے تمام سرکاری و نجی بینک اور مائیکر فنانس ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔ دریں اثناہائیکورٹ اور اس کے علاقائی بنچز میں موسم گرما کی تعطیلات گزشتہ روز سے شروع ہوچکی ہیں۔ موسم گرما میں صرف اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت کے لئے 2 رکنی خصوصی بینچ کام کریں گے۔
0