جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم شہر ومضافاتی علاقوں میں کھلے عام غیر معیاری تیل سے تیار کردہ نمکو، پاپڑ اور چپس کی سرعام فروخت جاری۔پیک شدہ غیر معیاری بغیر رجسٹرڈ اور بغیر مدت معیاد درج کئے گھریلو نجی خود ساختہ منی فیکٹریوں میں تیار شدہ نمکو، پاپڑ اور چپس کے استعمال سے معصوم بچوں سمیت خواتین معدہ، یرقان، جگر،گلے اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں،شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کیمطابق شہر وگردونواح میں دکانوں سمیت، لاری اڈہ، پٹرول پمپس، سی این جی میں قائم ٹک شاپس پر مضر صحت پیک شدہ پاپڑ، نمکو اور چپس کی فروخت سر عام جاری، فروخت کی جانے والی نمکو چپس اور پاپڑ جو کہ مقامی طور پر تیار کئے جاتے ہیں،پیکنگ پر مدت معیاد بھی درج نہیں ہوتی، گھریلو طور پر خود ساختہ منی فیکٹریوں میں مضر صحت تیل اور مضر صحت مصالحہ جات سے تیار شدہ مذکورہ اشیاء جو کہ شہر و مضافات میں دکانوں پر فروخت کی جاتی ہیں وہاں پرلاری اڈہ،پٹرول پمپس، پر واقع ٹک شاپس،اور بس اڈوں سمیت بیکریوں پر سرعام فروخت کی جارہی ہیں کے استعمال سے خواتین، بچے معدے سمیت جگر کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں،شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
0