0

جہلم صدر ایپکا پنجاب ظفر علی خان کی شیخ سلیم کے گھر آمد

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم صدر ایپکا پنجاب ظفر علی خان کی شیخ سلیم کے گھر آمد۔ شیخ سلیم اور راجہ منصور نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری ایپکا ضلع جہلم فواد حیدر،راجہ سرفراز نائب صدر ایپکا ضلع جہلم، اسامہ مسعود کیانی جنرل سیکرٹری ایپکا ایجوکیشن جہلم، چیئرمین ایپکا ایجوکیشن وقاص ہاشمی اور فنانس سیکرٹری ایپکا ایجوکیشن طیب ارشد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ایپکا کے عہدیداران کی جانب سے ڈپٹی ڈی ای او دفتر دینہ کے لیے آسامیوں کی منظوری کروانے کی بھی درخواست کی گئی جس پر صدر ایپکا پنجاب نے وعدہ کیا کہ بہت جلد آسامیوں کی منظوری کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کروا دیا جائے گا۔انہوں نے شیخ سلیم اور راجہ منصورکو میزبانی کے فرائض سرانجام دینے پر شکریہ ادا کیا۔