جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم شہید کانسٹیبل صداقت علی کی انتیسویں برسی، شہید کی لحد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے شہید کی لحد پر پھول چڑھائے اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی،ڈی ایس پی صدر ندیم طارق، ایچ او منگلا کینٹ ناصر مطلوب اور دیگر پولیس افسران نے تقریب میں شرکت کی،شہید کانسٹیبل صداقت علی 29 سال قبل اشتہاری مجرم تنویر احمد کے ساتھ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے،ڈی پی او جہلم نے شہید کے اہلخانہ سے ملاقات بھی کی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، آپ دکھ سکھ کی ہر گھڑی میں ہمیں اپنے ساتھ پائیں گے، شہداء پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جن کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، شہداء پولیس ہمارے محسن ہیں جو بہادری اور شجاعت کی داستانیں رقم کرتے ہوئے ہمیشہ کے لیے امر ہوگئے۔ شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں کا قرض ہم کبھی نہیں اتار سکتے،شہداء کی فیملیز اور بچے مجھے اپنی فیملی اور بچوں کی طرح عزیز ہیں۔
0