جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم شہر کے ہوٹل مالکان نے خانہ بدوشوں، بھکاریوں سے کئی من قربانی کا گوشت سستے داموں خرید کر فریز کر لیا،ہوٹل کھلنے کے بعد گاہکوں کو من مرضی کے نرخوں پر فریز شدہ گوشت کھلایا جائے گا۔ایک ہوٹل کے ملازم نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ عید قربان پر گھر گھر جا کر قربانی کا گوشت جمع کرنے والے خانہ بدوشوں، بھکاریوں سے ہوٹلز مالکان نے کئی من گوشت اونے پونے داموں خرید لیا ہے، ہوٹل مالکان بڑا گوشت300روپے کلو اور چھوٹا گوشت500 روپے کلو، اس طرح ہوٹلز مالکان نے منوں کے حساب سے چھوٹا اور بڑا گوشت خریدکر فریز کرلیا ہے، عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد ہوٹل کھلتے ہی خانہ بدوشوں سے سستے داموں خریدا گیا گوشت ہوٹل مینو میں شامل کر دیا جائیگااور فریز کیا گیا گوشت قریباً ایک دو ہفتے تک چٹ پٹے مصالحے لگا کر مہنگے داموں فروخت کیا جائیگا۔
0