0

جہلم شہر کے علاقوں میں گیس کے کم پریشر اور اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے مسائل میں بتدریج اضافہ

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم سردی کا موسم شروع ہوتے ہی اندرون شہر کے علاقوں میں گیس کے کم پریشر اور اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے مسائل میں بتدریج اضافہ ہونے لگا، صارفین کی قوت برداشت جواب دے گئی، اندرون شہر کے محلوں جن میں مشین محلہ نمبر1,2,3، شمالی محلہ، ڈھوک جمعہ،عباس پورہ، بلال ٹاؤن، مدینہ ٹاؤن، کالا گجراں، مجاہدآباد، پروفیسر کالونی، آفیسر کالونی، گلشن کالونی، محمود آباد سمیت ملحقہ آبادیوں میں صارفین گیس کی عدم دستیابی کیوجہ سے اب لکڑیاں اورمٹی کا تیل استعمال کرنے پر مجبور ہیں، کئی کئی روز انہیں گیس نہیں ملتی جس کی وجہ سے صارفین کا گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو چکا ہے جبکہ پریشانی و مصیبت الگ سے جھیل رہے ہیں، گیس کے کم پریشر نے بھی مسائل میں اضافہ کر کے رکھ دیا ہے، صارفین نے نگران وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ جہلم شہر اور ملحقہ آبادیوں میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ صارفین کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔