0

جہلم شہر کے بازاروں میں عید الفطر کی آمد کے ساتھ ہی رش بڑھنے لگا

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم شہر کے بازاروں میں عید الفطر کی آمد کے ساتھ ہی رش بڑھنے لگا۔ عید الفطر کی آمد آمد اور افطاری کے بعد بازاروں میں رش بڑھنا شروع ہوجاتا ہے، خریداری کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہنے لگا ایسے میں خریداری کے لئے آنے والی خواتین نے بتایا کہ بازاروں میں خواتین خریداروں کے پیش نظر ڈی پی او جہلم لیڈی پولیس ملازمین کو بھی تعینات کرے بازاروں کے داخلی و خارجی راستوں کے بیرئیر سختی سے بند کروائے جائیں سبزی منڈی کے مقام سے اتارا جانے والا بیرئیر دوبارہ نصب کیا جائے تاکہ بازاروں میں موٹر سائیکل سواروں، ریڑھی بانوں، رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد ہو سکے۔ خواتین خریداروں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ بازاروں میں قائم ہونے والی تجاوزات کے خاتمے کے لئے میونسپل کمیٹی کے شعبہ انسداد ِ تجاوزات کو متحرک کیا جائے تاکہ بازاروں میں قائم ہونے والی تجاوزات کا خاتمہ ممکن ہو اور خریداری کے لئے آنے والے صارفین کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں