جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم شہر و گردونواح میں کیمیکل سے تیار کردہ جعلی اور مضر صحت دودھ اور دہی کی فروخت نہ رک سکی، بغیر بھینسوں کے تیار کردہ دودھ کے استعمال سے مختلف اقسام کی بیماریاں پھیلنے لگیں۔جعلی دودھ فروخت کرنے والے بااثر گوالے بلا خوف و خطر دھڑلے سے کیمیکل ملے دودھ کی فروخت کر رہے ہیں، اگر انہیں جرمانے بھی ہو جائیں تب بھی ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔جعلی دودھ اور دہی فروخت کرنے کے لئے خطرناک کیمیکلز، بال صفاء پاؤڈر، ناقص آئل، زہریلی کھادیں، سرف اور دیگر کیمیکل استعمال کئے جاتے ہیں، جس سے ہیپاٹائٹس اور دیگر موذی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔سماجی، فلاحی اور عوامی حلقوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے ناقص و غیر معیاری کیمیکل سے تیارشدہ دودھ فروخت کرنے والے گوالوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
0