جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم شہر و گردونواح میں آوارہ کتوں کی بھرمار، شہری خوف و حراس میں مبتلا، انسانی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق،شہر کے گلی محلوں، بازاروں، قصابوں کی دکانوں اور پھٹوں کے گردآوارہ کتوں کے جھنڈ دکھائی دیتے ہیں، شہریوں نے میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران سے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کا مطالبہ کر دیا، تفصیلات کے مطابق شہر و گردونواح میں آوارہ کتوں کے جھنڈ سڑکوں، گلی محلوں سمیت قصابوں کی دکانوں کے اردگرد مٹر گشت کرتے دکھائی دیتے ہیں جنہیں میونسپل کمیٹی کا عملہ تلف کرنے کی بجائے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر گامزن ہے، جس کیوجہ سے آوارہ کتوں کی تعداد میں روز بروز تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، کتوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کے باعث انسانی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں، دریں اثناء سول ہسپتال، ریلوے اسٹیشن، محمدی چوک، سمیت شہر کے بازاروں، چوک چوراہوں، قصابوں کی دکانوں سمیت دیگر مقامات پر آوارہ کتوں کے غول مٹر گشت کرتے دکھائی دیتے ہیں، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سے نوٹس لینے اور آوارہ کتوں کو تلف کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
0