0

جہلم شہر و مضافاتی علاقوں میں قائم ہوٹلوں پر ناقص مصالحہ جات کا استعمال

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم شہر و مضافاتی علاقوں میں قائم ہوٹلوں پر ناقص مصالحہ جات اور ٹوٹے برتن استعمال ہونے کا انکشاف، صفائی ستھرائی نہ ہونے کے برابر۔ موذی امراض پھیلنے کا خدشہ، شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انورسمیت متعلقہ ذمہ داران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر و مضافاتی علاقوں سمیت جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف قائم ہوٹلوں پر ناقص مصالحہ جات اور ٹوٹے برتن استعمال کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس سے موذی امراض پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوچکا ہے دوسری جانب ہوٹلوں کے باورچی خانوں میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر بھی شہریوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار پنجاب فوڈاتھارٹی کے ذمہ داران کو تحریری و ذبانی طورپر آگاہ کرچکے ہیں پنجاب فوڈاتھارٹی کے متعلقہ ذمہ داران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ ضلع جہلم کی عوام نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور سے نوٹس لیکرمتعلقہ ذمہ داران کو کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔