جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم شہر و مضافاتی علاقوں میں قائم پرائیویٹ ہسپتالوں میں نان پیرا میڈیکل سٹاف کی تعیناتی،انسانی زندگیوں کیلئے ہر گزرتے دن کیساتھ خطرہ بنتی جارہی ہے۔ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ پر ائیو یٹ ہسپتالوں میں نان کوالیفائیڈ سٹاف کی بھرتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ ہسپتالوں کی انتظامیہ کیخلاف کاروائیاں عمل میں لائیں،عوام سے بھاری فیسیں وصول کر کے ناتجربہ کار، نرسز، ڈسپنسرز، ٹیکنیشنز، ڈاکٹرز اور دیگرسٹاف کے سپرد مریضوں کو کر دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے شہر سمیت ضلع بھر میں اموات کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے جن ڈاکٹرز کی ڈگریاں بورڈ پر آویزاں کی جاتی ہیں، ایسے ڈاکٹرز نے درجنوں عطائی ڈاکٹر ز کے کلینکس اور ہسپتالوں کے بورڈ پر اپنے نام درج کروارکھے ہیں۔یہ امر بھی قابلِ زکر ہے کہ ایم بی بی ایس ڈاکٹرز 1/2 ماہ بعد ایسے ہسپتالوں کا دورہ کرتے ہیں تاکہ طے شدہ معاوضہ وصول کیا جائے۔ شہریوں نے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے ہسپتالوں و کلینکس اور ڈاکٹرز کے خلاف کارروائیاں کی جائیں تاکہ مستند ڈاکٹرز کے پاس مریض علاج معالجہ کروا سکیں۔
0