0

جہلم شہر میں غیر معیاری مچھلی، برگرز اور شوارما کی فروخت کا دھندہ عروج پر،

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری تصور حسین)جہلم شہر میں غیر معیاری مچھلی، برگرز اور شوارما کی فروخت کا دھندہ عروج پر، ہوٹلوں پر ٹوٹے برتن مضر صحت کھانوں کی فروخت جاری، ضلعی انتظامیہ سمیت پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران خاموش تماشائی۔ شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی، ایڈوائزر محتسب پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں غیر معیاری تیل سے تیار شدہ مچھلی، بر گرز، شوارما کے استعمال سے شہری گلہ، پیٹ کی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہونا شروع ہوچکے ہیں،دوسری جانب مذکورہ اشیاء کے ہر دکاندار نے اپنے اپنے نرخ مقرر کرکے شہریوں کی جیبوں کا صفایاکرنا شروع کررکھا ہے، لیکن اس معاملے پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نہ تونرخ ناموں کو چیک کرتے دکھائی دیتے ہیں اور نہ ہی کھانے پینے کی اشیاء کے کوالٹی معیار کو چیک کرتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ ہوٹلز پر ٹوٹے برتنوں اور مضر صحت کھانوں کی فروخت کر کے دکاندار شہریوں میں بیماریاں بانٹ رہے ہیں جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران ایسے مضر صحت کھانے فروخت کرنے والے ہوٹلز مالکان و دکانداروں کو بیماریاں فروخت کرنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی، ایڈوائزر محتسب پنجاب اشفاق احمدسے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔