جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم شہر میں تجاوزات کی بھرمار، جگہ جگہ تجاوزات کے باعث شہریوں کو پریشان کن صورتحال کا سامنا، شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ شہر میں تجاوزات کی بھرمار ہو چکی ہے جس کے باعث شہر کی سڑکوں، بازاروں کی حالت گھمبیر ہو چکی ہے، تجاوزات کے باعث شہریوں کو پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اسی طرح شہر کے چوک چوراہوں بازاروں سڑکوں کے دونوں اطراف ٹریفک پولیس اور میونسپل کمیٹی کے شعبہ انکروچمنٹ کی عدم دلچسپی کیوجہ سے تجاوزات کی بھرمار ہو چکی ہے، شہری تنظیموں کے عمائدین نے ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ایڈوائزر صوبائی محتسب پنجاب جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ اندورن شہر اور ملحقہ علاقوں میں قائم ہونے والی تجاوزات کے خاتمے کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
0