0

جہلم شہر سمیت ملحقہ آبادیوں میں گیس پریشر میں کمی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم شہر سمیت ملحقہ آبادیوں میں گیس پریشر میں کمی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، شہرو گردو نواح میں غیر معیاری سلنڈرز کی بھر مار، کسی بڑے سانحہ کا خدشہ،ضلعی انتظامیہ سمیت سول ڈیفنس کا عملہ خاموش تماشائی، سول ڈیفنس کے ذمہ داران نے غیر معیاری سلنڈرز کی روک تھام کیلئے کسی قسم کے کوئی اقدامات نہیں کئے۔ تفصیلات کے مطابق سوئی گیس کی بندش کے باعث سلنڈرز کا استعمال بڑھ گیا ہے، ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس کے افسران و عملے کی عدم توجہی کے باعث شہر و گردو نواح میں غیر معیاری سلنڈرز ریفلنگ کی دکانوں میں اضافہ ہو چکا ہے جس کے باعث کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ پیش آسکتا ہے، غیر معیاری سلنڈرز کی ریفلنگ کی روک تھام کیلئے سول ڈیفنس کے ذمہ داران کی طرف سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے، یادر ہے کہ اس سے قبل بھی سلنڈر ری فلنگ کے دوران متعدد بار آگ لگنے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ جس سے جانی و مالی نقصان بھی ہوا، شہریوں نے ارباب اختیار سے گیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے سمیت غیر معیاری سلنڈرز کی ریفلنگ کی روک تھام کے لئے سول ڈیفنس کے ذمہ داران کو کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کیاہے۔