0

جہلم شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں قائم پرائیویٹ سکولز مافیا کی من مانیاں عروج پر،

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں قائم پرائیویٹ سکولز مافیا کی من مانیاں عروج پر، موسم سرما کی چھٹیوں سے قبل سیر و تفریح اور سپورٹس گالا پروگرام کی آڑ میں لاکھوں روپے کمائے جانے لگے، بچوں کو زبر دستی گھروں سے پیسے لانے کا کہا جاتا ہے، سکولز انتظامیہ اپنی جیبیں بھرنے کیلئے بچوں کو مہنگے داموں کتابیں، کاپیاں، یونیفارم خریدنے پر مجبور کرتے ہیں۔ جس سے والدین پریشان دکھائی دیتے ہیں جبکہ محکمہ تعلیم کے افسران نے اس معاملے پر چپ سادھ رکھی ہے۔ بچوں کے والدین نے نگران صوبائی وزیر تعلیم،چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری تعلیم، کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کے مالکان کو سیر و تفریح اور سپورٹس گالا کے نام پر لوٹ مار ختم کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ غریب والدین اپنے بچوں کی تعلیم جاری رکھ سکیں۔