جہلم(چوہدری عابد محمود+ مرزا قدیر بیگ)جہلم شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں انڈوں اور برائلر مرغی کے نرخوں میں خود ساختہ اضافہ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس خاموش، شہری سراپا احتجاج، ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق شہرسمیت مضافاتی علاقوں میں مصنوعی مہنگائی سے شہری پریشان اور مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں۔ دکانداروں کی جانب سے گرانفروشی کا سلسلہ جاری ہے۔ شہرو دیہاتی علاقوں میں انڈوں اور برائلر مرغی کے نرخ مرغی فروشوں نے از خود بڑھا کر لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے۔ برائلر مرغی کا سرکاری ریٹ580 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ دکاندار 600 سے 620 روپے ساڑھے 700 گرام میں فروخت کر رہے ہیں۔ فارمی انڈوں کے نرخ 383 روپے فی درجن سرکاری طور پر مقرر ہیں تاہم دکاندار 400 روپے سے 420 روپے فی درجن فروخت کر رہے ہیں۔ شہر سمیت دیہاتوں میں دکانداروں نے خود ساختہ مہنگائی شروع کر رکھی ہے جس سے شہری مصنوعی مہنگائی کا شکار ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب، ڈپٹی کمشنر، ایڈوائزر محتسب پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
0