جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں خود ساختہ مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کر دیا،لوگوں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ریڑھی بانوں کو معمولی جرمانے کرکے بڑے دکانداروں کو چھوٹ دے رہے ہیں۔ جس کیوجہ سے گراں فروشی عروج پر ہے۔ چیک اینڈ بیلنس کانظام مفلوج ہونے کے باعث خود ساختہ مہنگائی آؤٹ آف کنٹرول ہو چکی ہے، ہرد کاندار نے شہر کے بازاروں سمیت ضلع بھر میں اپنے اپنے نرخ مقرر کررکھے ہیں جبکہ بعض علاقوں میں زائد المعیاداشیاء خوردونوش فروخت کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے جس کے استعمال سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کی اطلاعات بھی موجود ہیں،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں ضلع جہلم میں مکمل طور پر غیر فعال ہو کر رہ گئی ہیں اور ان کی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے زائد المیاد ناقص و غیر معیاری چیزوں کو چیک کرنے کا کوئی بھی کنٹرول نہیں، لوگوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ شہر سمیت ضلع بھر میں خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے تاجروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، اور فرض شناس، ایماندار آفیسرز کی تعیناتیاں کی جائیں تاکہ شہری خود ساختہ مہنگائی سے چھٹکارہ حاصل کر سکیں۔
0