0

جہلم شہر اور گردو نواح کے علاقوں میں پچھلے 1 ماہ سے بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

جہلم(چوہدری عابد محمود +سیدمظہرعباس)جہلم شہر اور گردو نواح کے علاقوں میں پچھلے 1 ماہ سے بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری، صبح 9 سے سہ پہر 2 بجے تک اعلانیہ جبکہ ہرروز 2 گھنٹے بعد 1 گھنٹہ بجلی بند رہنا معمول بن گیا، اس کے علاوہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ جس کیوجہ سے صارفین کے زیر استعمال برقی اشیاء کے ناکارہ ہونے سے صارفین کو مالی نقصان اور سخت ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، صارفین نگران وزیراعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان، چیف آف آرمی سٹاف سے آئیسکو سرکل جہلم میں ہونے والی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیاہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ بار بار بجلی کی ٹریپنگ سے برقی اشیاء جل جاتی ہیں۔ جس سے صارفین کو ہزاروں روپے کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیوجہ سے گھروں اور مساجد میں پانی کی عدم دستیابی کیوجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مریضوں کے آپریشن روک دیئے جاتے ہیں۔ صارفین نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔