0

جہلم شہر اور گردو نواح میں میونسپل کمیٹی کے حکام کی مبینہ ملی بھگت۔ لوڈر رکشوں و ریڑھی بانوں نے سڑکوں پر قبضے جما لیے

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزا قدیر بیگ)جہلم شہر اور گردو نواح میں میونسپل کمیٹی کے حکام کی مبینہ ملی بھگت۔ لوڈر رکشوں و ریڑھی بانوں نے سڑکوں پر قبضے جما لیے،شہر کی سڑکوں پر تجاوزات کی بھر مار۔ٹریفک کی روانی میں خلل پڑنے سے شہر یوں کو مشکلات کا سامنا،شہر کے چوک چوراہوں میں ٹریفک جام رہنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ شاندار چوک،اولڈ جی ٹی روڈ،سول لائن روڈ،تحصیل روڈ،ریلوے روڈ سمیت دیگر ملحقہ سڑکوں پر آمد ورفت معطل ہو کر رہ گئی شہر کے اہم بازاروں میں دکانداروں نے دکانوں کے باہر پھٹے لگوا رکھے ہیں پیدل چلنے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تجاوزات کی وجہ سے خریداری کے لیے آنے والی خواتین اور بچوں کا مین بازار سے گزرنا محال ہو کر رہ گیا ہے اور لوگوں کو خریداری کرتے وقت بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بازار میں تجاوزات کی وجہ سے شہری تنظیموں کے عمائدین نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی،ایڈوائزر صوبائی محتسب پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے