جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم شہر اور گردونواح کی مارکیٹوں میں غیر معیاری کاسمیٹکس کی بھر مار،جلدی امراض بڑھنے سے خواتین خصوصاً طالبات جلدی امراض کا شکار،غیر معیاری کاسمیٹکس، سجنے سنورنے کی اشیاء نے خواتین کو مختلف قسم کی جلدی بیماریوں میں مبتلا کر دیا، شہریوں کا محکمہ صحت کے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر کی مختلف اور اہم مارکیٹوں میں کاسمیٹکس کی غیر معیاری مصنوعات کی بھر مار خاص طور پر فشل،ماسک،مختلف کریمیں،بالوں کو رنگنے کے مختلف ہیئر کلرز نیل پالش کی صورت میں زہریلے کیمیکل کے استعمال کے باعث خواتین کے چہرے اور بالوں کی مختلف اقسام کی بیماریاں سامنے آنا شروع ہو چکی ہیں غیر معیاری کاسمیٹکس کی قیمت کم ہوتی ہے اور اکثر خواتین سستی اشیاء کے چکر میں چہرے اور بالوں کو خراب کروا لیتی ہے بعد میں وہی بچت ادویات اور علاج کی صورت میں لگ جاتے ہیں شہر کی مختلف مارکیٹیں غیر معیاری اشیاء سے بھری پڑی ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں دکاندار ناجائز منافع کمانے کے چکر میں خواتین کی صحت سے کھیل رہے ہیں۔شہر کی پڑھی لکھی اچھے گھرانوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ شہرسمیت ضلع بھر میں کاسمیٹکس کی دکانوں میں کاسمیٹکس کے معیار کوچیک کروایا جائے اور غیر معیاری کاسمیٹکس فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں۔
0