جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفار آذاد)جہلم شہر اور مضافات کے سیوریج کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں بہت جلد بڑی سیوریج سکیم پر کام شروع ہو گا جس سے شہر میں سیوریج کے مسائل کم ہوں جائیں گے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج کے مسائل پر شہریوں کی شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے کہی، اس موقع پر میونسپل کمیٹی حکام بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے روہتاس روڈ، ڈھوک مقرب، ٹھیکریاں، چک عبداللہ میں سیوریج کے مسائل کامشاہد ہ کیا اور اہل علاقہ سے ملاقات کرتے ہوئے تفصیلات معلوم کیں، ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو سیوریج کے مسائل جلد حل کرکے شہریوں کی شکایات دور کرنے کی ہدایت کی۔ بعد از اں وزیر اعلی پنجاب کی اپنی چھت اپنا گھر سکیم کیلئے ڈی سی دفتر میں معلوماتی کاونٹر قائم، شہری سکیم کے متعلق معلومات اور فارم وغیرہ حاصل کر سکتے ہیں تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی ہدایت پر وزیر اعلی پنجاب کی اپنی چھت اپناگھر سکیم بارے معلومات فراہم کرنے کیلئے ڈی سی دفتر جہلم میں معلوماتی کاونٹر قائم کر دیا گیاہے جہاں دفتری میں عملہ شہریوں کی رہنمائی اور فارم وغیر ہ فراہم کرنے کیلئے موجود ہوگا ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کااس حوالے سے کہنا ہے کہ بے گھر افراد کیلئے یہ سکیم بہت بڑی نعمت ثابت ہو گی جس میں شہریوں کو اپنا مکان بنانے کیلئے آسان ترین طریقہ کار سے، اور آسان اقساط پر قرضہ فراہم کیا جائے گا۔
0