جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم شہریوں کی مشکلات کا ازالہ نہ ہو سکا، مہنگائی کے وار جاری۔ سستے داموں معیاری سبزیوں و پھلوں کی دستیابی صارفین کا خواب بن کر رہ گئی۔ ادرک چائنہ کی سرکاری قیمت 540 مقرر ہے جبکہ بازاروں میں 700 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے، لیموں دیسی کی سرکاری قیمت 584 روپے مقرر ہے جبکہ بازار میں 800 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جارہاہے۔ جبکہ لہسن دیسی کی سرکاری قیمت 240 روپے مقرر ہے اور بازاروں میں 300 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت کیاجا رہاہے۔ رہی سہی کسر گراں فروشوں نے نکال دی ہے، پہلے ہی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں میں 50 سے 60 روپے سے زائد کا اضافہ کر کے سبزیاں اور پھل مہنگے داموں فروخت کئے جارہے ہیں گزشتہ روز بھی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ برقرار رہا۔ تا ہم سبزیوں اور پھلوں کے معیار اور گرانفروشی کے حوالے سے شہریوں کی شکایات کا انتظامیہ ازالہ نہ کر سکی۔ متعدد دکانداروں کی جانب سے نرخ نامے بھی آویزاں نہ کئے گئے۔ سرکاری طور پر جاری کردہ نرخ ناموں کے مطابق آلو 75، پیاز85، ٹماٹر40، لہسن240، کھیرا 55, بینگن65 شملہ مرچ75 بھنڈی 170، سبز مرچ فارمی 65، ٹینڈے55، بند گو بھی40، پھول گوبھی 70، سیب کالا کولو290، کیلا اسپیشل 135، آڑو150،خربوہ اول 70 روپے مقرر کی گئی تا ہم ضلع بھر کے دکاندار مقرر کردہ نرخ ناموں سے 50 سے 100 روپے زائد نرخوں پرسبزیاں و پھل فروخت کرتے رہے اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے عوام کے مسائل کا انتظامیہ اور پنجاب کے حکمرانوں کے پاس کوئی حل موجود نہیں،عوام کے مسائل کی طرف انتظامیہ اور حکمران کوئی توجہ نہیں دے رہے، مہنگائی کو کم کرنے کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے جارہے،بنیادی اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسمانوں کو چھو رہی ہیں تا ہم اس کے باوجود بھی حکمران کرسی کا کھیل کھیلنے میں مصروف ہیں۔جبکہ گراں فروش حکومتی پالیسیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے من مرضی پر اشیاء ضروریہ فروخت کر رہے ہیں۔
0