0

جہلم شراب سپلائر ملزم گرفتار،

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری عکراش گجر)جہلم ایس ایچ او صدر عمران حسین اور ٹیم کی اہم کاروائی، شراب سپلائر ملزم گرفتار،ملزم کی شناخت روی ناش عرف ہیری کے نام سے ہوئی ہے،ملزم سے 144 بوتل شراب برآمد کر لی گئی،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ۔ایس ایچ او سوہاوہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار،اشتہاری مجرم ادریس نے رواں سال شہری کو بوگس چیک دیا تھا،اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا،مزید تفتیش جاری یے،اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ۔ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ منگلا کینٹ کے علاقہ میں امام بارگاہ حسینی، تھانہ سول لائینز کے علاقہ میں رضوی لاج اور تھانہ سٹی کے علاقہ ریجنٹ سینما کے پاس جاری مجالس کا دورہ، سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا،ڈی ایس پی سٹی، ایس ایچ او منگلا کینٹ، ایس ایچ او سول لائینز اور ایس ایچ او سٹی نے ڈی پی او جہلم کو انتظامات کے بارے میں بریف کیا،ڈی پی او جہلم نے منتظمین اور شرکاء سے بھی ملاقات کی،شرکاء کو چیکنگ کے بغیر داخلے کی اجازت نہ دی جائے، ڈی پی او جہلم کا حکم،پولیس افسران و جوان محرم الحرام کے دوران الرٹ ڈیوٹیز سر انجام دیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ،جہلم پولیس محرم الحرام کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ۔