جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیر احمد راجہ)جہلم سول ڈیفنس کے بم ڈسپوزل سکواڈ کو جدید ترین گاڑی کی فراہمی کر دی گئی،نئی گاڑی کی فراہمی سے سکواڈ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا اور سکیورٹی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گئی۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے سول ڈیفنس کے بم ڈسپوزل سکواڈ کو جدید آلات سے لیس نئی گاڑی کی حوالگی کے موقع پرکیا۔ اس موقع پر سول ڈیفنس کے اعلی حکام، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور دیگر افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے گاڑی کے اندر بم ڈسپوزل کے آلات و سسٹم کو چیک کیا اور اس حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ شہدائے پولیس پوری قوم کا فخر ہیں جنہوں نے جرائم پیشہ عناصر سے معاشرے کو پاک کرنے کی کوشش کے دوران جام شہادت نوش کرکے ہماری نسلوں کو محفوظ بنایا۔ شہدا کسی بھی قوم کے شاندار ماضی اور روشن مستقبل کی ضمانت ہوتے ہیں شہدا کے اہلخانہ کو ہر لحاظ امتیازی حیثیت حاصل ہے انہوں نے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ممتاز سکالر بابا عرفان الحق، اسٹیشن کمانڈر جہلم، صدر ڈسٹرکٹ بار اور دیگر سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے تمام شہدا پولیس ضلع جہلم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کے خاندانوں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر قسم کے تعاون اور مدد کی یقین دہانی کروائی۔ تقریب کے آخر میں شہدا پولیس کے اہلخانہ میں تحائف بھی تقسیم کئے۔
0