0

جہلم سول سوسائٹی آرگنائزیشنز فورم کی مجلس عاملہ اور گو رنگ باڈی تشکیل دے دی گئی

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم سول سوسائٹی آرگنائزیشنز فورم کی مجلس عاملہ اور گو رنگ باڈی تشکیل دے دی گئی، بانی فورم محمد غیاث بلبن،جہلم سول سوسائٹی آرگنائزیشنز فورم کی کورکمیٹی کا اجلاس بمقام چیمبر جنرل اظہر کیانی راٹھیاں منعقد ہوا جس میں ایک سال کے لیے گورننگ باڈی تشکیل دی گئی ہے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر ڈاکٹر حفیظ الرحمن (صدر (PMA) کو فورم کا صدر اور سید عدیل احمد کو جنرل سیکرٹری نامزد کیاگیا جبکہ ایگزیکٹو بورڈ آف گورنر کے لیے حافظ محمد مصطفی (نائب صدر چیمبر آف کامرس) محمد افضل کیانی (صدر گورنمنٹ ہیڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن اینڈ آل گورنمنٹ امپلائیز ایسوسی ایشن (محمد عمر برگٹ (ٹرسٹی میاں محمد بخش ٹرسٹ)، محمد اور نگزیب (ڈسٹرکٹ کلرک ایسوسی ایشن و اپکا)، عبدالوحید (کیمسٹ ایسوی ایشن) محمد اسلم (رکشہ چنگ چی یونین) محمد افضل (صدر انجمن تاجران) علی ریحان صابری (نانبائی ایسوسی ایشن)، اظہر محمود (صرافہ ایسوسی ایشن)، ڈاکٹر محمد اسد مرزا (المرکز جہلم، فدا الحسن ساہی (صدر ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن) کو متفقہ طور پر نامزد کیاگیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یہ مجلس عاملہ باہمی مشاورت اور کثرت رائے سے فیصلے کرے گی، اس عرصہ کے دوران فورم ضلع کی دیگر تنظیموں سے رابطہ کرے گا اور ایک سال کے بعد انتخابات کے ذریعے مکمل کا بینہ تشکیل دی جائے گی۔ اسی دوران بورڈ آف گورنر کے اراکین کی تعداد میں اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فورم میگا پراجیکٹ جن میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں سوئی گیس کی فراہمی، میڈیکل کالج کا قیام، جادہ تانیا پل کے مقام پر اوور ہیڈ پل کی تعمیر،دریا کنارے تجاوزات کا خاتمہ اور گرین بیلٹ کا قیام شامل ہیں۔ ان پراجیکٹس کی تکمیل کے لیے سول سوسائٹی فورم پوری توانائی سے جدو جہد کرے گی۔ بانی فورم محمد غیاث بلبن نے تمام شرکاء کے تعاون کا بھر پور شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیاکہ اگر ہم سب مل کر جہلم شہر کو ایک مثالی سہولتوں سے آراستہ خوبصورت شہر بنانے کے لیے جدو جہد کریں تو اس میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔