0

جہلم سول اسپتال میں نوسرباز مریضہ کے کانوں سے ایک تولہ سونے کی بالیاں 15ہزار نقدی اور موبائل فون لیکر رفوچکرہوگیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصر حسین شاہ)جہلم سول اسپتال میں نوسربازنے ایمرجنسی وارڈ میں داخل سرائے عالمگیر کی رہائشی مریضہ کے کانوں سے ایک تولہ سونے کی بالیاں 15ہزار نقدی اور موبائل فون لیکر رفوچکرہوگیا، نوسر باز نے وارڈ میں داخل مریضہ کو اپنا تعارف اسپتال ملازم کے طور پر کروایا اور بتایا کہ آپ کاسٹی سکین ہوناہے، اس طرح نوسرباز نے خاتون کی بہوکو کہا کہ ماں جی کے کانوں کی بالیاں نقدی اور موبائل فون اپنے پرس میں رکھ لیں تاکہ سٹی سکین کے دوران کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو،جب مریضہ کوشعبہ سٹی سکین لیجایاگیا تونوسرباز نے مریضہ کی بہو کوکہاکہ پرس چھوٹی بچی کے حوالے کردو اسطرح نوسرباز نے باہر نکل کر بچی سے پرس لیا اور اسپتال سے غائب ہو گیا،جسکی سی سی ٹی فوٹیج پولیس نے حاصل کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے