جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم ریلوے کا مین سرور ڈاؤن ہونے سے جہلم ریلوے اسٹیشن سمیت ملک بھر کے ریزوریشن دفاتر میں ٹکٹوں کی بکنگ بند رہی جبکہ کافی دیر بعد ٹکٹوں کی بکنگ دوبارہ بحال ہو گئی، گزشتہ روز سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے دن سے جہلم ریلوے اسٹیشن سمیت ملک بھر کے ریزرویشن دفاتر میں ٹکٹوں کی بکنگ اچانک بند ہوگئی جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور مسافروں کی قطاریں لگ گئیں، لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ این ٹی سی پر دباؤ کا بڑھنا بتایا گیا۔ ریلوے زرائع کے مطابق این ٹی سی ڈیٹا بیس میں لوڈ کی وجہ سے ریلوے ریزرویشن سسٹم میں معمولی مسئلے کے باعث جہلم سمیت ملک بھر کے ریزرویشن دفاتر میں ٹکٹوں کی بکنگ کا عمل تعطل کا شکار ہو گیا، تاہم کافی دیر بعد سسٹم فعال ہونے کے بعد مسافروں کو دوبارہ ٹکٹیں جاری کر دی گئیں۔
0