جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم خود ساختہ مہنگائی کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کئے جائیں اور قیمتوں کو مانیٹر کرکے ناجائز منافع خوری کے خلاف جرمانے تیز کریں یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے پرائس مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت ایکشن جاری ہے اس کو مزید بہتر بنانے کیلئے پرائس مجسٹریٹس مزید متحرک کردار ادا کریں سرکاری قیمتوں سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ تمام مجسٹریٹس دن رات مختلف اوقات میں چھاپے مار کر ریٹ چیک کریں اور عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچانے کے لیے تمام اقدامات عمل میں لائیں۔
0