جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفس جہلم کے زیر اہتمام یوم انسداد ڈینگی منایا گیا جس کا مقصد عوام الناس کو آگاہ کرنا ہے کہ ڈینگی بخار سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہی اس مہلک مرض کے پھیلاؤ کو روک سکتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ ایسے اقدامات کیے جائیں کہ ڈینگی مچھر کی افزائش نہ ہو اس سلسلے میں گھروں، دفاتر اور گردونواح کی صفائی، بارش کے پانی کے نکاس کو یقینی بنانا، پوری آستین کا لباس، گھروں میں رکھے گئے گملوں، برتن اور کاٹھ کباڑ میں پانی جمع نہ ہونے دینا جبکہ مچھر کے کاٹے سے بچنے کیلئے مچھر بھگاؤ لوشن کا استعمال کیا جائے،محکمہ بہبود آبادی جہلم کے تمام ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفس، تحصیل پاپولیشن ویلفئیر آفسز، فیملی ہیلتھ کلینکس، فلاحی مراکز پر انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میں آگاہی سیمینارز/ آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا گیا، آگاہی واک، صفائی، بارش کے پانی کی نکاسی، مقامی سطح پر نمایاں مقامات پر آگاہی پینا فلیکس آویزاں اور پمفلٹس تقسیم کئے گئے اور تمام اقدامات کی الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے تشہیر کی گئی اس سال محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق مون سون کی بارشیں اوسط سے زیادہ ہونے کا امکان ہے اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پنجاب نے اپنے دستیاب تمام وسائل اس مرض کے پھیلاؤ کو روکنے اور علاج کے لیے وقف کردئیے ہیں کسی بھی ممکنہ ڈینگی وائرس سے متاثرہ فرد کو فوراً محمکہ صحت حکومت پنجاب کے ہسپتال میں رابطہ کرکے فوری اور بہترین علاج اور خدمات سے استفادہ کرنا چاہیے۔
0