0

جہلم حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر کوکنگ آئل 93 روپے اور گھی کی فی کلو قیمت میں 68 روپے کمی کردی

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر کوکنگ آئل 93 روپے اور گھی کی فی کلو قیمت میں 68 روپے کمی کردی، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس کے مطابق کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق گزشتہ روز سے ہو گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز میں فی لٹرکوکنگ آئل 93 روپے تک سستا کردیا گیا ہے، جب کہ گھی کی فی کلو قیمت میں 68 روپے تک کمی کی گئی ہے۔جس کے بعدبناسپتی گھی کی قیمت585روپے سے کم ہوکر517روپے فی کلو،اسی طرح ایک لٹرکوکنگ آئل کی قیمت610روپے سے کم ہوکر517روپے مقرر کی گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کا گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔