0

جہلم حکومت نے سوشل میڈیا پر جھوٹے اوربدترین پروپیگنڈے کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے ضلع بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصر حسین شاہ)جہلم حکومت نے سوشل میڈیا پر جھوٹے اوربدترین پروپیگنڈے کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے ضلع بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی،پی ٹی اے زرائع کے مطابق انٹرنیٹ سروس وزارت داخلہ کی ہدایت پر معطل کی گئی ہے۔ یوٹیوب،فیس بک اور ٹوئٹربند ہونے سے شہری پریشانی میں مبتلا ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس وزارت داخلہ کے احکامات پر معطل کی گئیں ہیں۔ سوشل میڈیا،یوٹیوب،فیس بک اور ٹویٹر سمیت دیگر موبائل اپلیکیشنز بھی معطل کر دی گئیں ہیں۔گزشتہ شام کو بند ہونے والی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس بند تھیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی گرفتاری کے بعد بعض پوسٹیں سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد سوشل میڈیا کی سروسز بند کر دی گئیں۔ یہ سروسز وزارت داخلہ کی ہدایت پرمعطل کی گئیں۔