جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم جعلی کرنسی کا دھندہ کرنے والے گروہ متحرک،شہری سخت ذہنی اذیت کا شکار، شہریوں کا ڈی پی او سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق شہر وگردونواح میں جعلی کرنسی کا گھناؤنا دھندہ کرنے والے گروہ سرگرم دکھائی دیتے ہیں، کم تعلیم یافتہ اور سادہ لوح افراد اصلی اور نقلی نوٹ میں فرق محسوس نہیں کرسکتے، جعلی کرنسی کا دھندہ کرنے والے جعلساز وں نے 1000 اور 500 روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے نوسر بازیاں شروع کر رکھی ہیں،نوسر باز شہریوں اور دکانداروں کو جعلی کرنسی نوٹ دیکر لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے، جعلی گردش کرنے والے کرنسی نوٹوں میں اصل اور نقل کی تمیز کرنا کسی صورت بھی ممکن نہیں، جن دکانداروں نے کارروباری مراکز میں نوٹ چیک کرنے والی مشینیں رکھی ہوئی ہیں، صرف وہ ہی فراڈ گروپوں کے ہاتھوں محفوظ ہیں، ضلع بھر میں مبینہ طور پر جعلی کرنسی کا دھندہ پچھلے کئی روز سے جاری ہے مگر ذمہ داران کے خلاف قانون کا حرکت میں نہ آنا شہریوں کی نظروں میں سوالیہ نشان ہے، نوسربازوں اور فراڈ گروپوں کے ہاتھوں لٹنے والے متاثرین نے افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
0