0

جہلم تھانہ کالا گجراں کے علاقہ میں معمولی تلخ کلامی پر 18سالہ نوجوان کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری عکراش گجر)جہلم تھانہ کالا گجراں کے علاقہ میں معمولی تلخ کلامی پر 18سالہ نوجوان کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا گیا،مقتول اللہ دتہ نے محلے کے نوجوانوں کو لڑائی جھگڑ ا کرنے سے منع کیا تھا جس کی رنجش پر وہاب ولد اشرف نے اپنی بہن کے ساتھ مل کر 18سالہ نوجوان کو ابدی نیند سلا دیا ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے،تفصیلات کے مطابق چتن کے رہائشی عنصر محمود ولد چوہدری محمد زمان نے تھانہ کالا گجراں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ 9اگست کی رات 8بج کر 45منٹ پر گلی میں کچھ لڑکے شمشیر ولد منیر،صائم ولد شہزاد،سعد ولد شہزاد،وہاب ولد اشرف آپس میں لڑائی جھگڑا کر رہے تھے،میرے بیٹے اللہ دتہ نے لڑائی جھگڑا ختم کروانے کی کوشش کی جس سے یہ تمام لڑکے بکھر گئے اور آپس میں گالی گلوچ کرنے لگے اسی دوران وہاب ولد اشرف نے میرے بیٹے کو گالیاں دینی شروع کر دی ”کے تم نے لڑائی ختم کروا کے اچھا نہیں کیا اب میں تمیں چھوڑوں گا نہیں اور جان سے مار دو گا” اسی دوران وہاب کی بہن (م) بھی آگئی اس نے میرے بیٹے کو دونوں ہاتھوں سے پکڑ لیا اور وہاب نے جان سے مار دینے کا للکارا مارتے ہوئے میرے بیٹے اللہ دتہ کے سامنے چھاتی میں چھری کا سیدھا وار کیا جس سے میرا بیٹا نیچے نالی میں گر گیا اور زخم کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا تھانہ کالا گجراں پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نعیم شہزاد نے 302ت پ 34ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔