جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم تھانہ چوٹالہ کے علاقہ شاہ پور خورد کے رہائشی خالد بیگ ولد مرزا نجیب خان نے تھانہ چوٹالہ میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میرا بھتیجا صدام حسین ولد مشتاق حسین اپنے دوست محمد وقاص ولد حق نواز سکنہ شاہ پور خورد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر سے باہر نکلا اور مجھے بتایا کہ میں کڑی جا رہا ہوں اس طرح شام 5 بجکر 20 منٹ پر کڑی کی طرف روانہ ہوئے ان کے پیچھے ہی میں اور ناصر سڑک کی طرف آگئے تو مسمیان 1 تیمور ولد سرور 2 عمران ولد اصغر بیگ سکنائے قدرت آباد ایک موٹر سائیکل پر دوسرے موٹر سائیکل پر امتیاز ولد عدالت اور حقیق ولد صدیق سکنائے شاہ پور خورد جبکہ تیسرے موٹر سائیکل پر اکرم ولد نا معلوم سکنہ قدرت آباد معہ دو کس نا معلوم کے ہمراہ 3 موٹر سائیکلوں پر وقاص اور صدام کے پیچھے روانہ ہو گئے جن کے ساتھ ہماری سابقہ دشمنی چل رہی ہے مجھے شک ہوا کہ کہیں صدام کو نقصان نہ پہنچائیں میں اور ناصر بھی اپنی موٹر سائیکل پر ان کے تعاقب کرنے لگے 6 بجکر 15 منٹ پر جب وقاص اور صدام گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کڑی روڈ کے سامنے پہنچے تو انہوں نے صدام کو روک لیا، تیمور نے پسٹل 30 بور سے سیدھا فائر صدام پر کیا جو اسے منہ پر لگا دوسرا فائر عمران نے کیا جو صدام کے سر پر لگا، تیسرا فائر امتیاز نے کیا جو کہ صدام کے سینے پر لگا اکرم نے پسٹل 30 بور سے فائر کیا جو کہ وقاص کے سینے پر لگا، پھر حقیق نے پسٹل 30 بور سے فائر کیا جو گرے ہوئے وقاص کے سینے پر لگا پھر نا معلوم دو کس اور دیگر 5 کس نے وقاص اور صدام پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی جو وقاص اور صدام کے جسم کے مختلف حصوں پر لگے، میں اور ناصر ڈر کے مارے تھوڑے فاصلے پر رک گئے، ملزم اسلحہ لہراتے ہوئے جانب کڑی فرار ہو گئے، وقاص اور صدام ضربات کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جس پر تھانہ چوٹالہ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نعیم شہزاد نے خالد بیگ کی درخواست پر نامزد ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302 ت پ، 148 ت پ، 149 ت پ، 109 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
0