0

جہلم بہادر نوجوان نے لڑکی سے پرس چھیننے کی واردات ناکام بنا دی،

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم بہادر نوجوان نے لڑکی سے پرس چھیننے کی واردات ناکام بنا دی، لڑکی کے بھائی نے دوڑ لگا کر موٹر سائیکل سوار ڈکیت کا پیچھا کیا اور اسے موقع پر پکڑ لیا۔کالا گجراں مین بازار کے قریب اکیلی لڑکی پا کر عبدالسمیع نامی شخص نے دن دیہاڑے بیگ چھین کر بھاگنے کی کوشش کی لیکن سامنے سے آتے ہوئے لڑکی کے بھائی نے دیدہ دلیری کے ساتھ بیگ چھیننے والے شخص کو دوڑ کر قابو کر لیا۔موقع پر موجود افراد نے 15 پر کال کر کے اطلاع دی جس پر پولیس نے بروقت پہنچ کر پرس چھیننے والے شخص کو ا پنی تحویل میں لے لیااور قانونی کاروائی کا آغاذ کردیاہے۔