جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفار آذاد)جہلم بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نے صارفین کی مشکلات بڑھا دیں، مہنگائی کے بوجھ تلے دبے صارفین کی مشکلات میں مزیداضافہ۔ شدید گرمی اور جان لیواحبس میں بجلی کی طلب بڑھ گئی۔ آئیسکو کی بجلی کی طلب میں اضافہ ہو گیا۔ این پی سی سی کی جانب سے آئیسکو کو طلب کے مطابق بجلی فراہم کی جا رہی ہیں آئیسکو نے کیٹگری ون اور ٹو پر زیرو لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کیا۔ دیہی علاقوں اور ہائی لاسز فیڈرز پر 2 سے 4 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری ہے۔شیڈول کے برعکس شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں 4سے 6 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جاری ہے۔ تیکنیکی خرابیوں اوٹر انسفارمر خراب ہونے کے باعث متعدد علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند کر دی جاتی ہیں جس کی وجہ سے صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے صارفین نے وزیر اعظم پاکستان چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں کو واپس لیا جائے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے
0