جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم پنجاب فوڈ اتھارٹی کا طلباء میں خوراک کے چناؤ اور آگاہی کے حوالے سے عملی طور پر اقدامات شروع، ایٹ سیف کڈز کمپین کے تحت طلباء کیلئے آگاہی سیمینار زکا انعقاد جہلم کے 3 اسکولز جن میں اسلامیہ سکول، بیکن ہاؤس اور قوت و سماعت گویائی سے محروم لوگوں کو بھی ٹریننگ دی گئی۔ سٹریٹ فوڈ کے بجائے گھریلو اشیاء کے استعمال پر طلباء کو تربیتی سیشن دیا گیا۔ سکول کینٹین پر معیاری اشیاء کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے اسکول انتظامیہ کو بھی ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈی جی فوڈ بچوں کیلئے غذائیت سے بھرپور خوراک کھانے کے چناؤ کے حوالے سے اساتذہ اور والدین کو بھی آگاہی فراہم کی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی طلباء کی بہتر ذہنی و جسمانی نشوونما سے ہی ملک و قوم کا مستقبل منسلک ہے۔ بیماریوں سے پاک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے ہمیں بنیادی سطح پر کام کرنا ہو گا۔ بہتر اور معیاری غذا کے چناؤ سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔ بچوں کی بھرپور نشونما کیلئے محفوظ،صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور خوراک انتہائی ضروری ہے۔سکول انتظامیہ اور والدین نے طلباء کی بہتر نشوونما کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ پنجاب کی پہلی اور منفرد کیمپین کے تحت بچوں کیساتھ ساتھ والدین اور اساتذہ کو خوراک کے متعلق آگاہی دی گئی، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکام کا شکریہ ادا کیا۔
0