0

جہلم ایس ایچ او دینہ محمد عمران اور ٹیم کی بڑی کاروائی، بین الاصوبائی اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم ایس ایچ او دینہ محمد عمران اور ٹیم کی بڑی کاروائی، بین الاصوبائی اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام،سمگل کیے جانے والے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی،تفصیلات کیمطابق بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ کی سمگلنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سمیت 02 ملزمان گرفتار،ملزمان میں راحت اور نورین شامل ہیں،ملزمان راحت اور نورین سے M-16 A4 معہ ٹیلی سکوپ،M4-223 بور شارٹ بٹ، 12بور سنگل بیرل،02عددکلاشنکوف، رائفل 44بور اور بڑی مقدار میں راونڈز برآمد کر لئے گئے، ملزمان گاڑی کے خفیہ خانوں میں اسلحہ چھپا کر مختلف شہروں میں سمگل کرتے تھے،ملزمان کی گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی ہے،جبکہ دوسری بڑی کاروائی میں تھانہ دینہ کے علاقہ میں سرچ آپریشن کے دوران ملزم محمد یوسف کو گرفتار کر لیا گیا،ملزم سے رائفل 222بور اور پسٹل 30بور معہ راونڈز برآمد کر لئے گئے،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے اور سمگل کرنے والے ملزمان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ڈی پی او جہلم کی ایس ایچ او دینہ اور ٹیم کو شاباش اور انعام دینے کا اعلان۔دوسری جانب جہلم پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سمیت موٹر سائیکل پرغیرنمونہ نمبر پلیٹ لگا کر قانون کی خلاف ورزی کرنے والا ملزم گرفتار، سول لائینز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد طلحہ کو گرفتار کر لیا،ملزم محمد طلحہ سے پسٹل 30بور معہ روند برآمد،جبکہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمدخضر حسن کو گرفتار کر لیا،ملزم موٹر سائیکل پر غیر نمونہ نمبر پلیٹ لگا کر قانون کی خلاف ورزی کر رہا تھا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔دوسری جانب دینہ پولیس کی اہم کاروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار، دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم محمد اعظم کو گرفتار کر لیا،مجرم اشتہاری تقریباً03سال سیزائد عرصہ سے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب تھا،مجرم اشتہاری گرفتاری سے بچنے کہ لیے روپوش ہو گیا تھا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں جن کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا۔