0

جہلم ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم کی فوری کارروائی مغوی بچیاں اور اغوا کار گرفتار،

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری عکراش گجر)جہلم ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم کی فوری کارروائی مغوی بچیاں اور اغوا کار گرفتار، تفصیلات کے مطابق تھانہ منگلا پولیس نے 02 مغویہ بہنیں 24 گھنٹے میں بازیاب کر لی گئی، ملزمان گرفتار کر لیے گئے،گرفتار ملزمان کی شناخت ساجد بٹ، بلال ساجد اور ہارون ساجد نے نام سے ہوئی ہے،ملزمان سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی اور اسلحہ پسٹل 30 بور بھی برآمد کر لیا گیا ہے،ملزمان کی ٹریسنگ اور فوری گرفتاری کیلئے جدید سائنسی طریقہ کار اپنایا گیا، مدعیہ مقدمہ کا کہنا تھا کہ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر گھر میں داخل ہو کر میری بیٹیوں کو اغواء کر لیا تھا، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او نے تھانہ منگلا کینٹ پولیس کو فوری کاروائی کرنے پر شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کیاتاہم تھانہ دینہ پولیس کی اہم کاروائی، چوری شدہ رقم اور چور ڈرامائی انداز میں گرفتار تفصیلات کے مطابق چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا، مسروقہ رقم بھی برآمد کر لی گئی، تھانہ دینہ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزم عتیق الرحمن کو گرفتار کرلیا،جبکہ ملزم سے مسروقہ رقم 1 لاکھ روپے بھی برآمد کر لی گئی، مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ ملزم میری دوکان سے رقم چوری کر کے بھاگ گیا تھا، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے قیمتی اثاثوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی تاہم دوسرے واقعہ میں رکشہ چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا،ملزم کی شناخت عبدالحنان کے نام سے ہوئی ہے،ملزم سے مسروقہ چنگ چی رکشہ برآمد کر لیا گیا، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی۔