0

جہلم اولڈ جی ٹی روڈسے شاندار چوک تک سٹریٹ لائٹس نصب کرنے کا مطالبہ

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم اولڈ جی ٹی روڈسے شاندار چوک تک سٹریٹ لائٹس نصب کرنے کا مطالبہ۔ شاندار چوک سے جادہ چوک تک 2 رویہ سڑک بننے سے ٹریفک کے بہاؤ میں اضافہ، سڑک پر روشنی نہ ہونے کیوجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا،شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے جادہ تا شاندار چوک سٹریٹ لائٹس نصب کروانے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شہریوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جی ٹی روڈ جادہ سے شاندار چوک تک 2 رویہ سڑک تعمیر ہو چکی ہے لیکن جادہ تا شاندار چوک اولڈ جی ٹی روڈ پر سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کیوجہ سے شہریوں کو پید ل چلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اولڈ جی ٹی روڈ پر سٹریٹ لائٹس نصب کردی جائیں تو شہریوں کی مشکلات میں کمی کے ساتھ ساتھ چوری چکار ی کے خوف کا خاتمہ ہو سکے گا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی ذاتی دلچسپی کیوجہ سے اندرون شہر کو چار چاند لگا دیئے گئے ہیں جادہ تا شاندار چوک سٹریٹ لائٹس نصب ہونے سے شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا۔