0

جہلم الیکٹرانک میڈیا کا تعزیتی اجلاس ڈاکٹر محمد خلیل کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا

جہلم(عمیراحمدراجہ +عبدالغفارآذاد)جہلم الیکٹرانک میڈیا کا تعزیتی اجلاس گزشتہ روز مقامی اخبار کے ایڈیٹر انچیف ڈاکٹر محمد خلیل کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کروائی گئی، اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا کے صدر چوہدری عابد محمود، جنرل سیکرٹری غلام قادر مخلص نے کہا ہے کہ ہم جدا ہونے والے اپنے بھائی ڈاکٹر محمد خلیل کے نقش قدم پر چل کر مثبت صحافت کو فروغ دے سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ مثبت صحافت کی بدولت ہم معاشرے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے معاشرے میں امن و امان برقرار رکھنے اور علاقائی مسائل اجاگر کرنے کے لئے عملی طور پر رضاکارانہ خدمات سرانجام دینا ہونگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈاکٹر محمد خلیل کی وفات پر تعزیتی اجلاس کے موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نئے آنے والے صحافیوں کو اپنے سینئرز کا احترام اور ان سے تعاون کرنا چاہیے اور مثبت صحافت کو فروغ دینے کے لئے سینئر صحافیوں کے نقش قدم پر چلنا چاہیے، علاقائی وعوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے کردار ادا کرناہوگا تاکہ نظروں سے اوجھل علاقائی مسائل منظر عام پر لائے جا سکیں۔ جنرل سیکرٹری غلام قادر مخلص نے کہا کہ نئے آنے والے صحافیوں کو ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مثبت صحافت کو پروان چڑھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صحافت پیغمبری پیشہ ہے کہ جس سے ہم معاشرے میں پنپنے والی برائیوں کا خاتمہ نشاندہی کرکے ختم کر سکتے ہیں، مثبت صحافت کرنے والوں کا نام ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔اجلاس کے اختتام پر ڈاکٹر محمد خلیل مرحوم کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی۔