جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم اشیائے ضرور یہ عوام کی پہنچ سے کوسوں میل دور۔ پولٹری مصنوعات بھی بدستور مہنگی۔ سبزیاں اور پھل بھی عام آدمی کی قوت خرید میں نہ رہے۔ برائلر گوشت سرکاری نرخ 594جبکہ مرغی فروش 620روپے فی کلو فروخت کرتے ر ہے۔ فاری انڈے 295روپے فی درجن کے حساب سے فروخت کیئے جاتے رہے۔ سبز مصالحہ جات اورموسمی سبزیاں بھی غریب سفید پوش طبقہ کی پہنچ سے دور ہیں۔ بازار میں پیاز کا نرخ 60روپے کی بجائے 70روپے فی کلو فروخت ہوا،ٹماٹر 80روپے کی بجائے 90روپے، لہسن200 روپیکی بجائے 250روپے فی کلو فروخت ہوا۔ ادرک 900روپے کی بجائے 980روپے، آلو72 روپے کی بجائے 90روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیئے گئے، بیگن110 روپے کی بجائے 130روپے، پھول گوبھی 115 روپے کی بجائے 150 روپے فی کلو فروخت کی گئی ۔ پھلوں میں کیلا درجہ اول 145کی بجائے 170روپے فی در جن فروخت ہوا۔ شہریوں کا کہناہے کہ حکومت اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں،سرکاری ریٹ لسٹوں پر اشیاء کی فراہمی خواب بن کر رہ گیا ہے۔ اشیائے ضررویہ سرکاری نرخوں کے برعکس فروخت کی جاری ہیں،شہریوں نے نگران وزیر اعلی پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
0