جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم ایس ایچ او تھانہ سول لائن عثمان جنجوعہ اور ٹیم کی اہم کاروائیاں، اشتہاری مجرم، شراب فروش ملزم سمیت موٹر سائیکل چوری میں ملوث لاہوری گینگ کے تین ملزمان گرفتار، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سول لائن عثمان جنجوعہ اور ٹیم نے اہم کاروائیاں کرتے ہوئے اشتہاری مجرم، شراب فروش ملزم سمیت موٹر سائیکل چوری میں ملوث لاہوری گینگ کے تین ملزمان گرفتار کر لئے، سول لائنز پولیس نے اشتہاری مجرم عبد الرحمن کو گرفتار کر لیا،مجرم کے خلاف گزشتہ سال بوگس چیک کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، سول لائنز پولیس نے ایک اور کاروائی کرتے ہوئے ملزم ذیشان شاہ سے 20 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا،جبکہ سول لائنز پولیس نے موٹر سائیکل چور لاہوری گینگ کے 03 ملزمان گرفتار کر لیے،ملزمان سے مسروقہ 02 موٹرسائیکل،رکشہ،گھریلو سامان مالیتی 350000 روپے برآمد کر لئیگئے،گرفتارملزمان میں احمد بلال لاہوری، قیصر اور مرزا عمر شامل ہیں،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمودباجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا، ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔
0