0

جہلم آئندہ موسم برسات اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں بروقت مکمل کی جائیں،ڈی سی جہلم

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم آئندہ موسم برسات اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں بروقت مکمل کی جائیں جبکہ موک ایکسرسائز کا بھی اہتمام کیا جائے ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے یہ بات پری فلڈ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی، میٹنگ میں ریسکیو 1122 کے ڈی او نے گزشتہ سالوں میں سیلابی صورتحال اور آئندہ موسم برسات میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لیے اقدامات، وسائل اور تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ جس پر ڈی سی جہلم نے تمام متعلقہ اداروں کو مشترکہ لائحہ عمل بنا کر فوری عمل درآمد کی ہدایت کی۔