جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم،مون سون کے موسم میں بھی نکاسی آب کے نالوں کی صفائی نہ ہو سکی گزشتہ روز ہونے والی بارش سے سٹرکیں جوہڑوں کی منظر کشی کرتی رہیں شہریوں نے ضلع جہلم کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری فراز حسین کو یاد کرنا شروع کر دیا تفصیلات کے مطابق مون سون کے موسم میں بھی اندورن شہر میں واقع نکاسی آب کے نالوں کی صفائی ستھرائی نہ ہو سکی گزشتہ روز ہونے والی بارش نے شہر کے گلی محلوں اور سڑکوں کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا کئی گھنٹے تک سٹرکوں پر بارشی پانی کھڑا رہا جبکہ مین بازار،نیا بازار،دلہن بازار،محمدی چوک،قبرستان چوک سمیت دیگر بازاروں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے سے صارفین اور دکانداروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس حوالے سے شہریوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے سابق دور حکومت میں نوجوان سیاست دان چوہدری فراز حسین مون سون سے قبل خود نکاسی آب کے نالوں اور گلی محلوں میں صفائی کے معاملات کی نگرانی کرتے تھے،کئی کئی گھنٹے ہونے والی بارشوں سے شہریوں کو معلوم تک نہیں ہوتا تھا جب سے پی ڈی ایم کی حکومت برسراقتدار آئی ہے شہریوں کے مسائل میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے،سیاستدانوں نے ایک مرتبہ پھر تھانہ کچہری اور پٹوار خانوں کی سیاست کو پروان چڑہنا شروع کر دیا ہے،جبکہ حکمرانوں کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے اشیاء خوردنوش سوئی گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے شہری موجودہ حکمرانوں سے سخت نالاں دکھائی دیتے ہیں۔
0