میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین سیاست میں مکمل طورپر فعال ہو چکے ہیںاوراسلام آبادمیںڈیرے لگانے کے بعد جوڑتوڑکا عمل جاری ہے.جہانگیر ترین سے فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی جبکہ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض، سلمان نعیم اور پی ٹی آئی سندھ کے سابق صدر امیر بخش بھٹو نے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین سے پنجاب میںرہنماؤں کے بعد خیبرپختونخوا کے رہنماؤں جبکہ سابق رکن قومی اسمبلی اورکزئی جمال، زرگل خان کی بھی ملاقات ہوئی۔ اب تک جہانگیر ترین سے 60 سے زائد ارکان اسمبلی اور رہنماؤں نے رابطے کیے ہیں۔
ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ نئی سیاسی پارٹی کا نام جلد سامنے آئے گا. جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی رہنماؤں سے رابطوں کے بعد نئی سیاسی جماعت کے نام پر مشاورت مکمل کرلی ہے اور وہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک نئی جماعت کے ساتھ سامنے آئیں گے جس میں پی ٹی آئی کے اراکین بھی شامل ہوں گے۔