0

جمہوری آزادیاں سلب کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، حافظ نعیم الرحمان

اسلام آباد (اے بی این نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آئین و قانون کی بالا دستی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ حکومت اور اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہو گا۔
فوج اور عوام کے درمیان دوریاں بڑھانے کے بجائے کم کرنے کی ضرورت ہے۔ جمہوری آزادیاں سلب کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ ملک میں برسوں سے آئی پی پیز کا دھندا جاری ہے۔
آئی پی پیز بند ہونے کا فائدہ عوام تک منتقل نہیں ہوا ہے۔
حکومت عوام کو بجلی، پٹرول اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کر کے ریلیف دے۔ غزہ و فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے۔ عالمی طاقتیں اسرائیلی افواج کو مکمل تحفظ فراہم کر رہی ہیں۔
29دسمبر کو اسلام آباد میں غزہ و فلسطین کے حق میں ملین مارچ ہو گا۔

مزید پڑھیں :عوام کیلئے اچھی خبر آگئی،بجلی سستی کرنے کا حکم دیدیا گیا، توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی ہدایت

The post جمہوری آزادیاں سلب کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، حافظ نعیم الرحمان appeared first on ABN News.