پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان)تحصیل پنڈدادنخان کے تاریخی قصبہ جلالپورشریف میں جاری بین الاضلاعی ریاض میموریل فٹبال میلہ اختتام پذیر ھو گیا دو اضلاع کی ٹاپ ٹیموں ایگل فٹبال کلب منڈی بہاٶالدین اور کنگ فٹبال کلب جہلم کے مابین فاٸنل میچ انتہاٸی سنسنی خیز اور کانٹے دار مقابلے کے بعد کنگ فٹبال کلب جہلم نے 1 کے مقابلے میں 2 گول کر کے جیت کا سہرا اپنے سر سجالیا فاٸنل میچ کے مہمان خصوصی نوابزادہ سید مہر حیدر،سید ابرار حیدر،محمد عمران DSP موٹروے پولیس،حافظ محمد کامران،چوہدری راشد گوندل، سابق فٹبالر استاد اشرف موٹا، احتشام اسحاق ، شہزاد بھائی ڈھیری آرائیاں، ملک حامد جلالپورشریف اور محمد ریاض مرحوم کے والد چوہدری محمد اعجاز تھے معزز مہمانوں کی آمد پر شاندار استقبال کیا گیا جبکہ میچ کے دوران ھی ضلع منڈی بہاٶالدین سے تعلق رکھنے والے قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان ہارون یوسف بھی جلالپورشریف گراٶنڈ کو رونق بخشتے ھوٸے سٹیج کی زینت بنے دوسری جانب انتظامیہ نے بھی انعامات کی بھرمار کردی معزز مہمانان گرامی نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے ۔ اس موقع پر انتظامیہ کمیٹی لالہ آصف،ملک محسن اور حسن بھون نے حال ھی میں وفات پانے والے علاقہ بھر کی ہر دلعزیز شخصیت اشفاق احمد عرف برفی کے نام سے اسی سال نومبر میں فٹبال ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کیا جس کا فرسٹ انعام ایک لاکھ روپے علی بھٹی حال مقیم فرانس جبکہ سیکنڈ انعام پچاس ہزار روپے نقد انعام کا اعلان بھاٸی حامد بلوچ نے کیا شاٸقین کی بہت بڑی تعداد میچ سے لطف اندوز ھوٸی اس دوران حامد بلوچ کا کہنا تھا کہ کھیل ایک صحت مندانہ سرگرمی ھے اور اس طرح کے ایونٹ ھوتے رہنے چاہٸیں ہم ضلع کے سیاسی نماٸندوں اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وسیع گراٶنڈ کی فراہمی جلالپورشریف و گردو نواح کے عوام کا دیرینہ مطالبہ جلد از جلد پورا کیا جاٸے۔
0