جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری عکراش گجر)تھانہ کالا گجراں کے علاقہ کنتریلی کے مشہور تہرے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا دو ملزمان کو تین دفعہ سزائے موت 15لاکھ روپے معاوضہ جبکہ دو ملزمان کو تین دفعہ عمر قید اور 15لاکھ معاوضہ کی سزاء سنائی تفصیلات کے مطابق تھانہ کالاگجراں کے علاقہ کنتریلی کے مشہور تہرے قتل کے مقدمے کا فیصلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ امجد اقبال نے استغاثہ کے ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزمان حسنین حمید اور جبار کو تین دفعہ سزائے موت اور 15لاکھ روپے معاوضہ جبکہ ملزمان نعیم اکرم اور وقار حسین کو تین دفعہ عمر قید اور 15لاکھ معاوضہ کی سزا سنائی ہے،ملزمان نے 2021میں مشتاق احمد اس کی بیوی عاصمہ مشتاق اور ان کی بیٹی فرین زہرہ کو رات کی تاریکی میں بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔
0