0

تھانہ للہ کی ایلیٹ فورس کی گاڑی کو لاہور اسلام اباد موٹروے پر للہ انٹر چینج کے قریب حادثہ

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) تھانہ للہ کی ایلیٹ فورس کی گاڑی کو لاہور اسلام اباد موٹروے پر للہ انٹر چینج کے قریب حادثہ پیش ایا جس سے اے ایس آئی سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے واقع کی اطلاع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ زخمی اہلکاروں کی خبر گیری کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان پہنچ گئے یہ حادثہ
موٹر وے پر احمد آباد فلائی اوور کے قریب صبح 4 بجے پیش ایا ایلیٹ فورس للہ سکوا رڈ کی گاڑی جو معمول کی ڈیوٹی پر جار رھی تھی پیچھے سے نجی کمپنی کی گاڑی نے ہٹ کر دیا جس کا ڈرائیور سو گیا تھا جس سے گاڑی میں سوار اے ایس آئی ملک شہزاد سید جواد ملک نوشیروان اور دو اہلکار زخمی ھو گئے ریسکیو1122 کی گاڑی نے مسافر بس کے زخمیوں کو بھیرہ پہنچایا جبکہ ایلیٹ فورس کا عملہ پرائیویٹ ایمبولینس میں پنڈدادنخان تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شفٹ ھو گیا جہاں ان کو طبی امداد دی گیی اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایلیٹ فورس کی گاڑی کے حادثہ کی خبر سن کر فوراً پنڈدادنخان پہنچے اور ایلیٹ فورس کے عملے کی خیریت دریافت کی اور ہسپتال عملے کو اچھے علاج معالجے کی ہدایت کی